چیلنجز بہت ہیں، امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے: شاہ محمود

Last Updated On 13 August,2018 12:02 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے چیلنجز بہت ہیں، امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے، اپوزیشن کو بھی ساتھ لے کر چلیں گے، تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری۔

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی کو پورے پنجاب سے صرف 6 سیٹیں ملیں، پنجاب میں ن لیگ کے ساتھ کانٹے کا مقابلہ ہوا، پی ٹی آئی پنجاب میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔ انہوں نے کہا پنجاب میں واضح اکثریت کے لئے 149 نمبرز درکار ہیں، امید ہے ہمارا نمبر 180 اور 186 کو چھو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا ووٹر نے واضح کہا ہمیں روایتی سیاست نہیں چاہیئے۔