کراچی سمیت سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

Published On 21 April,2025 10:11 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی سمیت سندھ بھر میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق 7 روزہ انسداد پولیو مہم 27 اپریل تک جاری رہے گی، مہم میں 1 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

کراچی میں 27 لاکھ 60 ہزار بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ سندھ بھر میں 69 ہزار 724 پولیو ورکرز بچوں کو قطرے پلائیں گے، مہم کے دوران انسداد پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے لیے 24 ہزار 552 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

کراچی میں 20 ہزار سے زائد انسداد پولیو ورکرز مہم کا حصہ ہیں، مہم کے دوران کراچی میں 5 ہزار سے زاٸد سکیورٹی اہلکار تعینات ہیں جبکہ شہر میں ہیٹ ویو کے پیش نظر پولیو ورکرز کو پانی اور او آر ایس فراہم کیا جائے گا۔