رسالپور: پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح، پرویز خٹک نے بچوں کو قطرے پلائے

Published On 19 April,2025 05:01 pm

نوشہرہ:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے رسالپورمیں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔

مشیر داخلہ پرویز خٹک نے رسالپور میں پانچ سال سے کم بچے کو انسداد پولیو قطرے پلائیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے  پرویز خٹک کا کہنا  تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہوسکے، والدین،علماء اکرام،بلدیاتی ناظمین اور ہر طبقہ فکر پولیو کے خاتمہ میں اپنا کرداد ادا کریں۔