کراچی: (دنیا نیوز) حلیم عادل شیخ کی پھرتیاں دھری رہ گئیں، سندھ اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف کی نامزدگی نہیں ہوئی، ترجمان پی ٹی آئی کے بیان نے بھانڈا پھوڑ دیا، پارٹی میں کیا ہو رہا ہے؟ کھلاڑی متحدہ والوں کے پاس کس کے کہنے پر گئے؟ کئی سوال کھڑے ہو گئے.
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کون ہو گا؟ تاحال واضح نہیں ہو سکا ہے۔ گزشتہ روز حلیم عادل شیخ ایم کیو ایم کے کیمپ میں پہنچے جہاں مشترکہ پریس کانفرنس بھی ہوئی۔
بیانات کی بازگشت ابھی باقی تھی کہ نئی خبر آ گئی ہے کہ 20 سے زائد کھلاڑیوں نے اپنے ہی ساتھی کی مخالفت کر دی ہے۔ معاملہ مرکزی قیادت کے پاس پہنچا، ابھی ردعمل کا انتظار ہی تھا کہ ترجمان اظہر لغاری نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ تحریکِ انصاف نے اب تک قائدِ حزب اختلاف کیلئے نامزدگی ہی نہیں کی، امیدوار کا اعلان عمران خان کی جانب سے ہو گا لہذا قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔
پاکستان تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی کیلیئے ابھی تک قائد حزب اختلاف کیلیئے کسی کو بھی نامزد نہیں کیا۔
— Azhar Laghari (@AzharLaghariPTI) August 12, 2018
سندھ کیلیئے قائد حزب اختلاف کی نامزدگی چیئرمین عمران خان کی جانب سے ہوگی اور میڈیا سے درخواست ہے اس معاملے کے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔
شکریہ۔