اسلام آباد: (دنیا نیوز) عمران خان کی بطور وزیراعظم حلف برداری تقریب کے لیے دعوت ناموں کا سلسلہ جاری ہے۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو ٹیلیفون کیا، آج شام ملاقات میں تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی جائیگی۔
تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سینئر رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کو ٹیلی فون کیا اور ان سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی۔ فواد چوہدری متوقع وزیراعظم پاکستان عمران خان کی تقریب حلف برداری تقریب میں شرکت کی باضابطہ دعوت دیں گے۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور سیاسی جماعتوں کے باہمی تعاون کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
تحریک انصاف کے وفد نے آج ن لیگی رہنما ایاز صادق سے بھی ملاقات کی اور ان سمیت لیگی رہنماوں کو حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔