وزارتوں کی نامزدگی ، تحریک انصاف کا آج اہم اجلاس طلب

Last Updated On 12 August,2018 03:45 pm

لاہور (دنیا نیوز) تحریک انصاف کا اہم اجلاس آج ہو رہا ہے جس میں انتخابات میں جماعت کی کارکردگی اور مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائینگے.

 اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا جائے گا کہ پنجاب اور مرکز میں کن کارکنوں کو وزارت کا منصب دیا جائے گا۔ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر ملکی استحکام اور بحران سے نکلنے کیلئے کیا حکمت عملی طے کی جائے۔