پی ایس ایل میں اپنا کردار ادا نہ کرسکا: بابر اعظم کا اعتراف

Published On 22 February,2022 08:02 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے پی ایس ایل میں ٹیم کی بدترین شکست اور کارکردگی پر انسٹاگرام پر مداحوں کیلئے پیغام دے دیا۔

بابر نے انسٹا گرام پوسٹ میں لکھا کہ ہم اپنی ذمہ داری اور کردار ادا نہیں کرسکے، پی ایس ایل کے اس پورے تجربے میں اپنا جائزہ لینے، سیکھنے اور بہتری کیلئے بہت سبق موجود ہے، ہم ان شائاللہ مضبوط ہو کر کم بیک کریں گے۔

انہوں نے پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کنگز کی بھرپور حمایت کرنے اور ہم پر اعتماد کرنے پر مداحوں کا بہت شکریہ۔ پاکستان سپرلیگ کی دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کی رواں سیزن میں کارکردگی انتہائی ناقص رہی جس کے باعث کنگز پہلے ہی راؤنڈ میں ایونٹ سے باہر ہوگئی۔ کراچی کنگز نے پی ایس ایل میں مجموعی طور پر دس میچز کھیلے، جن میں سے صرف ایک میں فتح حاصل ہوئی جبکہ 9 میں مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑا۔