کراچی کنگز پی ایس ایل کے ایک ایڈیشن میں 9 میچز ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی

Published On 21 February,2022 10:20 am

لاہور: (دنیا نیوز) سال 2020 میں پاکستان سپر لیگ جیتنے والی ٹیم کراچی کنگز پی ایس ایل کے ایک ایڈیشن میں نو میچز ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

پی ایس ایل سیون کراچی کنگز کے لیے ڈراؤنا خواب بن گیا، ٹورنامنٹ میں صرف ایک میچ جیتنے والی ٹیم کو نو مقابلوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، یہ پی ایس ایل کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کا سب سے خراب ریکارڈ ہے۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو گزشتہ سال دس میں سے آٹھ میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔