پی ایس ایل7: پرستار نے ویرات کوہلی کے پوسٹر سے محبت کا پیغام عام کر دیا

Published On 21 February,2022 08:11 pm

لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں کرکٹ پرستار نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے پوسٹر سے محبت کا پیغام عام کر دیا۔

قذافی سٹیڈیم میں جاری کرکٹ میلے کے دوران دیگر سرگرمیاں بھی توجہ کا مرکز ہیں، ایک پرستار نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ دبنگ انٹری ڈالی جس پر کرکٹ کو امن و محبت کے پیغام کے ساتھ جوڑتے ہوئے لکھا ہوا تھا کہ وہ ویرات کوہلی کو پاکستان میں سنچری کرتا دیکھنا چاہتے ہیں ۔

اس پوسٹر کو قومی ٹیم کے سابق سپیڈ سٹار شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا ۔