پی ایس ایل7: ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹ سے شکست دیدی

Published On 20 February,2022 07:38 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کا دوسرا مرحلہ جاری ہے، ایونٹ کے 29 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

ملتان سلطانز اننگز

اسلام آباد یونائیٹڈ کا 106 رنز کا ہدف ملتان سلطانز نے 17 اعشاریہ 2 اوورز میں صرف 4 وکٹ کے نقصان پر 111 رنز بناکر حاصل کرلیا، کپتان محمد رضوان 1 چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 42 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز بناکر ناقابل شکست رہے۔

 شان مسعود 4، عامر عظمت 4، خوشدل شاہ 2 اور ٹم ڈیوڈ 17 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ ڈیوڈ ویلی 28 سکور کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، لیام ڈاسن نے سب سے زیادہ 3 اور زاہد محمود نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اننگز

ملتان سلطانز کے خلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ناصر نواز اور محمد ہریرہ نے اننگز کا آغاز کیا۔

ناصر نواز 14، محمد ہریرہ 2، لیام ڈاسن 22، اعظم خان 8، دانش عزیز 6، کپتان آصف علی اور ظفر گوہر 9 ، 9 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے آصف آفریدی اور عمران طاہر نے 2،2 ، ڈیوڈ ویلی، شاہنواز دھانی اور ٹم ڈیوڈ نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد یونایئٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر صرف 105 رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو جیت کے لئے 106 رنز کا ہدف دیا۔

ملتان سلطانز سکواڈ

اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ کے لئے ملتان سلطانز کے سکواڈ میں کپتان محمد رضوان، شان مسعود، عامر عظمت، رائیلی روسو، ٹم ڈیوڈ، خوشدل شاہ، ڈیوڈی ویلی، آصف آفریدی، رومان رئیس، عمران طاہر اور شاہنواز دھانی شامل تھے۔

 اسلام آباد یونائیٹڈ سکواڈ

ملتان سلطانز کے خلاف میچ کے لئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے سکواڈ میں کپتان آصف علی، ناصر نواز، محمد ہریرہ، لیام ڈاسن، اعظم خان، دانش عزیز، ظفر گوہر، مرچنٹ ڈی لینگ، اطہر محمود، زاہد محمود اور محمد موسیٰ شامل تھے۔