پی ایس ایل 7: حارث رؤف نے کامران غلام کو تھپڑ مار دیا

Published On 21 February,2022 09:39 pm

لاہور: (دنیا نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں کیچ گرانے پر حارث رؤف نے کامران غلام کو تھپڑ مار دیا۔

پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کے خلاف میچ کے دوران حضرت اللہ زازئی کا کیچ چھوڑنے پر لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ساتھی کھلاڑی کامران غلام کو تھپڑ جڑ دیا۔

حارث روف اگلی گیند پر وکٹ لینے کے بعد جب سب کھلاڑی انہیں مبارک باد دینے آتے ہیں تو وہ پچھلی گیند پر کیچ ڈراپ کرنے پر کامران غلام کو تھپڑ جڑ دیتے ہیں۔

کامران کے مسکرانے کے باوجود حارث غصے سے انہیں گھورتے رہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام حارث رؤف کے رویے پر سخت نالاں ہے، میچ ریفری علی نقوی نے معاملہ کا نوٹس لے لیا، حارث کے خلاف کاروائی کا امکان ہے۔ حارث نے پی سی بی پلیئنگ کنڈیشن اور قوانین کی خلاف ورزی کی۔