پشاور: (ذیشان کاکاخیل) خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 21 اپریل سے ہو گا۔
انسداد پولیو مہم کا افتتاح چیف سیکرٹری نے پولیس سروسز ہسپتال میں کردیا، پولیو مہم پشاور اور خیبر میں 7 جبکہ باقی اضلاع میں 5 روز تک جاری رہے گی، مہم کے دوران 65 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
مہم کیلئے 35 ہزار 460 پولیو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، پولیو ٹیموں کی حفاظت کیلئے 50 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے، صوبے میں یہ سال کی دوسری مہم ہے، اب تک صوبے میں ایک پولیو کیس سامنے آیا ہے۔