پی ایس ایل7: محبت اور مہمان نوازی کا شکریہ، ردرفورڈ دوبارہ پاکستان آنے کیلئے تیار

Published On 21 February,2022 05:31 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والےویسٹ انڈیز کے لیفٹ ہینڈ بیٹر ردر فورڈ نے پاکستانیوں کی محبت اور مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوبارہ ملتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اہم مرحلے پر ایونٹ چھوڑنا پر مایوس ہوں، یہ ایونٹ ہمیشہ میری لیے ترجیح رہا ہے، اس لیگ نے مجھے دنیا بھر میں متعارف کروایا۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ردرفورڈ کا کہنا تھا کہ ہر باپ کی طرح میرا بیٹا ہی میرے لیے سب کچھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور زلمی کے ردر فورڈ پی ایس ایل سے دستبردار

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے پاکستانیوں کی محبت اور ہما نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ دوبارہ ملتے ہیں۔

ٹویٹ کے آخر میں انہوں نے پشاور زلمی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔