ملتان سلطانز کے سکیورٹی افسر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

Published On 20 February,2022 12:09 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کے سکیورٹی افسر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

 

بتایا گیا ہے کہ ملتان سلطانز کے سکیورٹی آفیسر کا علامات ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ کرایا گیا ، مینجمنٹ نے پوری ٹیم کو قرنطینہ بھیج دیا ، دوبارہ ٹیسٹ کرائے گئے جو منفی آئے۔ ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ آج شام کو کھیلا جائے گا۔