روس میں فوجی بینڈز کا عالمی میلہ شروع، خوبصورت دھنوں نے دل موہ لئے

Last Updated On 26 August,2018 10:14 am

ماسکو: (دنیا نیوز) روس کے دارالحکومت ماسکو میں فوجی بینڈز کا عالمی میلہ شروع ہو گیا، خوبصورت پرفارمنس اور دھنوں نے دیکھنے والوں کے دل موہ لئے۔

روس کے دارالحکومت ماسکو میں فوجی بینڈز کا میلہ سج گیا، کریملن میں ریڈ اسکوائر کے مظاہرے میں بینڈز نے کلاسیکی اور فوجی دھنیں پیش کیں، خوبصورت مارچ اور پرفارمنس نے دیکھنے والوں کے دل موہ لئے، میلے میں دنیا کے پندرہ ملکوں سے ایک ہزار فوجی حصہ لے رہے ہیں، یہ میلہ 2007 سے منعقد کیا جا رہا ہے۔