بیجنگ (دنیا نیوز ) دو چینیوں نے چینی مٹی سے دنیا کی سب سے بڑی گڑیا بنا کر گنیز بک میں اپنا نام درج کروا لیا،
چینی مٹی کے برتن تو دنیا بھر میں مشہور ہیں لیکن دو چینیوں نے اس کا نیا استعمال تلاش کر لیا، صوبہ جیانگ زی کے وینگ چو اور دینگ جیاکی نے پانچ فٹ سات اعشاریہ سات انچ قامت کی گڑیا بنائی ہے۔
اسے دنیا کی سب سے بڑی گڑیا کہا جا رہا ہے اور گنیز بک نے وینگ اور دینگ کا نام درج کر لیا ہے۔