جاپانیوں کو انگریزی اب روبوٹ سکھائیں گے

Last Updated On 26 August,2018 06:19 pm

لاہور: (دنیا نیوز) جاپان کی وزارتِ تعلیم نے سکولوں میں انگریزی بولنے والے مصنوعی ذہانت کے حامل روبوٹس فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کر لی۔

جاپانی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی طلبا عمومی طور پر انگریزی لکھنے یا بولنے میں اچھے نہیں ہیں۔ وزارتِ تعلیم اپریل میں ملک بھر کے تقریباً 500 سکولوں میں آزمائشی بنیاد پر روبوٹس کا استعمال شروع کریگی۔ 

یہ وزارت اِس وقت بعض سخت معاملات سے نبردآزما ہے۔ واضح رہے جاپانی ایلیمنٹری سکول کے اساتذہ کی انگریزی کی مہارت بہتر بنانے کیلئے دباؤ ہے اور اِس کے پاس ہر سکول کیلئے انگریزی زبان بولنے والوں کو رکھنے کیلئے فنڈز کی کمی ہے۔