کمان سے نکلے تیر پکڑنے کا عالمی ریکارڈ

Last Updated On 25 August,2018 10:13 am

لاہور: (دنیا نیوز) کچھ انوکھا کرنے اور دنیا کو حیران کرنے کی خواہش ہو تو اس کے لئے مہارت اور پریکٹس لازمی ہے ۔

اب اس ماہر شخص کو ہی دیکھ لیں جس نے اپنی جانب بڑھتے تیروں کو کیچ کر کے عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ الیگزینڈر نامی اس شخص نے ایک منٹ کے دورانیے میں کمان سے نکلتے تیز رفتار تیروں کو کیچ کیا۔ الیگزینڈر نے ایک منٹ میں کل 15 تیروں کو کامیابی سے کیچ کر کے اپنا نام گنیز ریکار ڈبک میں شامل کروالیا اور دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔