ترکی میں 3 ہزار سال پرانا مقبرہ دریافت

Last Updated On 24 August,2018 02:05 pm

استنبول (نیٹ نیوز ) ترکی میں ماہرین آثار قدیمہ نے 3 ہزار سال پرانا ایک مقبرہ دریافت کر لیا ہے ۔ یہ مقبرہ جنوبی علاقے میں کہرا منمارس کے قریب دریافت ہوا ہے۔

اس علاقے میں تحقیقات کا کام 2015 سے جاری تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پتھر کے زمانے کے افراد مرنے والوں کو وہیں دفن کر دیا کرتے تھے جہاں ان کی موت ہوتی تھی یا پھر جہاں وہ قیام پذیر ہوا کرتے تھے۔

ماضی میں بھی ترکی کے ایک علاقے سے اسی نوعیت کے قدیم مقبرے کے آثار ملے تھے۔