مگرمچھ کے منہ میں سر ڈالنے کا کرتب گلے پڑ گیا

Last Updated On 25 August,2018 10:34 am

بنکاک: (روزنامہ دنیا) تھائی لینڈ میں چڑیا گھر کے ایک ملازم نے اپنا سر مگرمچھ کے منہ میں دیکر کرتب دکھانے کی کوشش کی لیکن جواب میں مگر مچھ نے اس کیساتھ جو کیا وہ دیکھ کر آپ خوف سے اپنی آنکھیں ہی بند کر لیں گے۔

رپورٹ کے مطابق منظرعام پر آنیوالی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چڑیا گھر کا یہ ملازم اس خونخوار جانور کیساتھ اپنی بے تکلفی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرتا ہے وہ اپنا سر اس کے جبڑوں میں ڈال دیتا ہے اور جواب میں مگر مچھ اسے بھنبھوڑ ڈالتا ہے اور اس شخص کی ایک چیخ بلند ہوتی سنائی دیتی ہے۔

خوش قسمتی سے مگر مچھ اس شخص کے سر کو دو چار جھٹکے دیکر چھوڑ دیتا ہے اور پانی میں گھس جاتا ہے یوں اس آدمی کی جان بچ جاتی ہے۔ واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں مگرمچھ کے جبڑوں میں سر دینا ایک کرتب نما کھیل سمجھا جاتا ہے جو وہاں کی مقامی آبادی کا ایک چھوٹا سا گروپ بالخصوص کھیلتا ہے۔