انسانوں کی طرح مسکرا کر تصاویر بنوانے والی پانی کی بلی

Last Updated On 25 August,2018 10:22 am

لاہور: (دنیا نیوز) ویسے تو فوٹو گرافی ایسا فن ہے جس کو منوانے کیلئے تصاویر بنانے کے شوقین افراد اپنے کیمرے میں اچھے سے اچھے منظر کو محفوظ کرنے کی کوشش کرتے ہیں البتہ انٹرنیٹ پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص نے پانی کی بلی کو کمال تربیت دی کہ وہ مختلف پوز دے دیکر شوق سے تصاویر بنواتی ہے۔

جب بھی کوئی شخص پارک میں بلی کیساتھ تصویر بنوانے کی خواہش کا اظہار کرتا ہے تو اُسے مالک کو فیس ادا کرنا پڑتی ہے جسکے بعد وہ بلی کو پیچھے کھڑا ہونے کا بولتا ہے۔ انٹرنیٹ پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی مالک کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے جوڑے کے پیچھے آکر کھڑی ہو گئی اس دوران خاتون کی گود میں بیٹھا بچہ خوف زدہ رہا۔ بلی نے تصاویر بنوانے کے دوران چہرے کے مختلف تاثرات دئیے جن میں سے وہ ایک میں ہنس بھی رہی تھی بعد ازاں جب کام مکمل ہوا تو مالک نے اُسے کھانا دیا اور پھر وہ اپنے پنجرے کی طرف چلی گئی۔