آرائشی کمپنی نے نیا گینز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

Last Updated On 24 August,2018 01:12 pm

وسکونسن (نیٹ نیوز ) گھروں کی آرائش کرنے والی ایک کمپنی نے ایک وقت میں 1651 کھڑکیاں ایک وقت میں پیش کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

کھڑکیوں کی یہ نمائش فوکس سٹیز ایگزیبیشن سنٹر میں کی گئی جس میں ایک ساتھ نمائش کی گئی کسی بھی آئٹم کا ریکارڈ 1500 تک تھا۔ کھڑکیوں کی تیاری میں سینکڑوں رضا کاروں نے بھی حصہ لیا۔

کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس نمائش سے حاصل ہونے والی آمدنی کو ایک خیراتی ادارے کو عطیہ کر دیا جائے گا۔