فلوریڈا (نیٹ نیوز ) امریکی شہری نے 1000 پائونڈ وزنی مگرمچھ کا شکار کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔ اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ جم ہاورڈ نامی شہری نے یہ مگرمچھ اوکی چوبی کے علاقے میں اس وقت پکڑا جب وہ ایک جھیل کے کنارے مچھلیاں پکڑ رہا تھا ۔
اسے اپنے کانٹے میں ضرورت سے زائد وزن محسوس ہوا۔ اس نے کانٹے کو کھینچنے کی کوشش کی لیکن مگرمچھ نے اسے تیز پانی میں کشتی سمیت کھینچنا شروع کر دیا۔ دونوں کے درمیان کشمکش کا سلسلہ ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا۔
بعد ازاں اسے پانی سے باہر نکال کر اس کی پیمائش کی گئی تو معلوم ہوا کہ اس کا وزن 1000 پائونڈز اوراس کی لمبائی 12 فٹ سے زائد تھی۔