میری لینڈ (نیٹ نیوز ) میری لینڈ کی رہائشی خاتون نے ایک ماہ کے دوران تین لاٹریاں جیت لیں ، ان لاٹریوں میں ایک جیک پاٹ بھی شامل تھا۔
انچاس سالہ فیلیسیا ویڈ نے بتایا کہ اس نے اگست کے آغاز میں دس سینٹ کا ایک لاٹری ٹکٹ خریدا تھا ، اس کے وہم و گمان میں بھی نہین تھا کہ اسے یکمشت اتنی بڑی رقم مل جائے گی۔
لاٹری کمپنی کا کہنا ہے کہ خوش قسمت خاتون کو کمپنی کی جانب سے گیارہ لاکھ سات سو تیس ڈالرز کی رقم انعام میں دی جائے گی۔