میکسیکو (دنیا نیوز ) میکسیکو کی سڑکوں پر ہزاروں ریسلرز امڈ آئے، سالانہ فیسٹیول میں پروفیشنل ریسلرز سمیت شائقین نے مختلف روپ دھار کر شرکت کی۔
ریسلنگ کو فٹبال کے بعد میکسیکو کا سب سے مقبول کھیل سمجھا جاتا ہے۔ میکسیکو کی سڑکوں پر ریسلرز ہی ریسلرز امڈ آئے، سالانہ فیسٹیول میں ہزاروں پروفیشنل پہلوانوں کی شرکت سے سماں طاری ہوگیا، ریسلنگ کے شائقین نے بھی مختلف کاسٹیومز اور ماسک پہن کر انٹری دی۔
میکسیکو میں ریسلنگ فٹبال کے بعد سب سے مقبول کھیل ہے، ہر سال فری فائٹنگ نامی فیسٹیول میں پوری دنیا سے ریسلرز شرکت کرتے ہیں۔