نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں اتار چڑھاؤ، دل کی دوسری ادویات شروع کروا دی گئیں

Last Updated On 03 November,2019 03:16 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف کے سروسز ہسپتال میں آج تیرہویں روز پلیٹ لیٹس سیلز میں اتار چڑھاؤ، ایک روز قبل پلیٹ لیٹس کی تعداد کم ہوکر چالیس ہزار پر آ گئی، ان کو دل کی دوسری ادویات بھی شروع کروا دی گئی ہیں۔

سروسز ہسپتال میں زیرعلاج نواز شریف کا بارہ رکنی میڈیکل بورڈ روزانہ کی بنیاد پر طبی معائنہ کر رہا ہے، سابق وزیراعظم کے پلیٹ لیٹس میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، ایک روز قبل پلیٹ لیٹس کی تعداد چالیس ہزار پر آ گئی ہے۔

ذرائع میڈیکل بورڈ کے مطابق نواز شریف کے طبی معائنے کے بعد مزید ٹیسٹ تجویز کئے جائیں گے، آئی ٹی پی تشخیص کے بعد تجویز کردہ ادویات سے نوازشریف کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے، نوازشریف کو دل اور گردوں کے مسائل کے باعث علاج معالجہ میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کی جانب سے کئے گئے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت تشویشناک ہے۔