لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت بہتر ہونا شروع ہو گئی، میڈیکل بورڈ نے پلیٹ لیٹس 39 ہزار ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، آج سی بی سی رپورٹ میں پلیٹ لیٹس مزید بڑھنے کی امید ہے۔
سروسز ہسپتال لاہور میں زیر علاج نوازشریف کی صحت سٹیرائیڈز سے بہتری کی طرف گامزن ہے، ذرائع میڈیکل بورڈ کے مطابق نوازشریف کی بلیڈنگ کے خطرات قدرے کم ہو گئے۔
میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کا آج بھی طبی معائنہ کیا، ڈٓاکٹر محمود ایاز کے مطابق نوازشریف کو انجیکشن تھراپی کا کور س مکمل ہونے کے بعد نئی ادویات تجویز کی جائیں گی، ان کی حالت اب بہتر ہے۔ آج کے سی بی سی ٹیسٹ میں پلیٹ لیٹس بڑھنے کی امید ہے۔