لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم کی صحت اور دیکھ بھال پر تعینات میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی صحت قدرے بہتر قرار دیتے ہوئے پلیٹ لیٹس کی تعداد 55 ہزار تک پہنچنے پر اظہار اطمینان کیا ہے۔
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کی کسی دوسرے ہسپتال منتقلی کے معاملے پر شریف خاندان خاموش ہے۔
نواز شریف کی صحت سٹرائیڈ انجکشن سے بہتری کی طرف گامزن ہے۔ آئی وی آئی جی انجکشن کی تھراپی روک دی گئی ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق پلیٹ لیٹس مزید بڑھانے کے لئے ادویات دی گئیں تو خطرہ ہوگا۔
دل اور گردوں کے سنگین مسائل تاحال برقرار ہیں تاہم نوازشریف کی بلیڈنگ کے خطرات قدرے کم ہو گئے ہیں۔