سابق وزیراعظم کو پلیٹ لیٹس کا مسئلہ نہیں رہا، ذرائع میڈیکل بورڈ

Last Updated On 30 October,2019 03:36 pm

لاہور (دنیا نیوز) نواز شریف کے پلیٹ لیٹس سیلز کی تعداد 39 ہزار تک پہنچ گئی جس کے بعد میڈیکل بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کو پلیٹ لیٹس کا مسئلہ نہیں رہا۔

 میڈیکل بورڈ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نوازشریف کو پلیٹ لیٹس مزید بڑھانے کے لئے ادویات دی گئیں تو خطرہ ہوگا اس لئے آئی وی آئی جی کے انجکشن کی تھراپی روک دی گئی ہے، نوازشریف 30ہزار پلیٹ لیٹس میں زندگی گزار سکتے ہیں۔

نوازشریف کو بلینڈنگ ہونے کے خطرات اب کم ہیں مگر دل اور گردوں کے سنگین مسائل ہیں، ان کی حالت دل اور گردوں کی بیماریوں باعث نہیں سنبھل رہی۔