نواز شریف کی صحت بہتر، پلیٹ لیٹس بڑھنا اچھی پیشرفت ہے: ذاتی معالج

Last Updated On 01 November,2019 06:55 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم نوازشریف کے معالج کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی صحت پہلے سے کافی بہتر ہے، میڈیکل بورڈ کے مطابق پلیٹ لیٹس بڑھنے کے سبب دل کی ادویات دینا شروع کر دی ہیں۔

نواز شریف کے معالج ڈاکڑ عدنان نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس کا مسئلہ بہتری کی طرف گامزن ہے جو اچھی پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم کے دل اور گردوں کا مسئلہ ہے جس کا علاج ہنوز جاری ہے، انہوں نے نواز شریف کے لیے دعا کی اپیل کی۔

میڈیکل بورڈ ذرائع کے مطابق نواز شریف کے پلیٹ لیٹس سیلز میں بہتری آنے کے بعد لوپرین کے بعد دل کی دوسری ادویات بھی آج سے دینا شروع کر دی ہیں۔ نوازشریف کو خون میں کلاٹ ختم کرنے والی دوائی کلوپیڈوگرل بھی شروع کروا دی گئی جبکہ سابق وزیراعظم کو خون پتلا کرنے والی ادویات لوپرن اور کولیسٹرول کی دوائی لیپیٹوڑ پہلے سے ہی دی جا رہی تھی۔