راحیل شریف کے بیٹے کی شادی کی تصاویر، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Last Updated On 09 April,2018 07:29 pm

لاہور: ( روزنامہ دنیا ) سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کے بیٹے کی شادی کی تصاویر، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق آرمی چیف راحیل شریف کے بیٹے عمر کی شادی ہنڈا اٹلس کمپنی کے چیئرمین یوسف شیرازی کے قریبی رشتہ دار فاروق طور کی بیٹی مہک طور کے ساتھ انجام پائی۔

شادی میں اہل خانہ اور قریبی رشتہ داروں سمیت دوستوں نے شرکت کی۔