مسلم ممالک کا اتحاد کسی ملک یا فرقے کیخلاف نہیں، راحیل شریف

Published On 26 Nov 2017 05:15 PM 

ریاض میں اسلامی فوجی اتحاد کے وزرائے دفاع کا اجلاس، اتحادی افواج کے سربراہ راحیل شریک کا خطاب، کہتے ہیں کہ مسلم ممالک کا اتحاد انسداد دہشت گردی کیلئے ہے، کسی ملک یا فرقے کے خلاف نہیں۔

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد سلمان کی سربراہی میں اسلامی فوجی اتحاد کے وزرائے دفاع کے اجلاس کا آغاز ہو گیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں اسلامی اتحادی افواج کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کا اتحاد کسی ملک یا فرقے کے خلاف نہیں بلکہ انسداد دہشت گردی، کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک انفرادی طور پر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کوشاں ہیں، تاہم ان کو منظم کوششوں اور وسائل کی کمی کا سامنا ہے۔ مسلم اتحاد ان کی استعداد کار بڑھانے کیلئے معاون ثابت ہو گا۔