لاہور (روزنامہ دنیا) سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کے بیٹے عمر راحیل کی دعوت ولیمہ 8اپریل کو لاہور میں ہو گی۔
تقریب میں شرکت کیلئے دعوت نامے اہم حکومتی شخصیات ، مسلح افواج کے سربراہان، ریٹائرڈ فوجی افسروں اور بعض سیاسی رہنماؤں کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق دعوت ولیمہ فائیو سٹار ہوٹل میں منعقد ہو گی۔
جنرل (ر) راحیل شریف کے بیٹے کی منگنی کی تقریب اس سال جنوری میں ڈیفنس کے قریب واقع ایک فارم ہاوس میں منعقد کی گئی تھی جس میں شبیر شریف کے صاحبزادے تیمور اور راحیل شریف کے اہل خانہ نے شرکت کی تھی۔
تقریب میں پاک فوج کے سابق اور حاضر سروس اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی اور جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیاتھا۔