سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کی روانگی کے حوالے سے خصوصی سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے
لاہور ( روزنامہ دنیا )۔ سابق آرمی جنرل (ر) راحیل شریف اپنے اہلخانہ کے ہمراہ لاہورایئرپورٹ سے خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہوئے ، اس موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔
اس سے قبل جنرل راحیل شریف کو 34 اسلامی ممالک کی افواج کا سربراہ منتخب کیا گیا تھا ۔ ان ممالک کی تعداد ابتدائی طور پر 34 تھی مگر بعد ازاں اس میں اضافہ ہوا تو ان کی تعداد 39 ہوگئی ۔ راحیل شریف کے اسلامی ممالک کی افواج کے سربراہ کے طور پر منظوری حکومت پاکستان کی جانب سے دی گئی تھی ۔