پنجاب رینجرز، سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی پنجاب بھر میں کارروائیاں، لاہور کے مختلف علاقوں سے تحریک طالبان سوات کے دہشت گرد سمیت 21 مشتبہ افراد گرفتار ہوئے۔
راولپنڈی: (دنیا نیوز) آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں لاہور کے مختلف حصوں میں کئی آپریشنز کیے گئے جن میں 21 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد میں تحریک طالبان سوات کے دہشت گرد اور غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغانی بھی شامل ہیں۔ آپریشنز کے دوران اغواء کاروں کا گینگ بھی پکڑا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں جاری آپریشز میں تیزی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے کہنے پر کی گئی۔