سیکیورٹی فورسز نے وادی کا بڑا علاقہ دہشتگردوں سے کلیئر کرا لیا ہے۔ ایف سی نے دہشتگردوں کا سہولت کار بھی گرفتار کیا جس کی نشاندہی پر دہشتگردوں کا خفیہ ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا گیا۔
راولپنڈی: (دنیا نیوز) آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں ژوب کے علاقے کچھمینہ میں ایف سی نے آزادی کی تقریبات میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی ہے۔ ایف سی نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا اور آئی ای ڈیز، بارودی مواد اور آئی ای ڈیز بنانے والا مواد برآمد کر لیا۔ ایف سی نے دہشتگردوں کا سہولت کار بھی گرفتار کیا جس کی نشاندہی پر دہشتگردوں کا خفیہ ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا گیا۔ دوسری جانب وادی راجگال میں آپریشن خیبر فور منصوبہ کے مطابق کامیابی سے جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے وادی کا بڑا علاقہ دہشتگردوں سے کلیئر کرا لیا ہے، کور کمانڈر پشاور نے آئی جی ایف سی کے ہمراہ آپریشن کی جگہ کا بھی دورہ کیا۔