اسلام آباد : (ویب ڈیسک ) ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے مائیکوجن بی کریم کا پراڈکٹ ری کال الرٹ جاری کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے امراض جلد کی دوا کا ایک بیچ غیرمعیاری قرار دے دیا ، مائیکوجن بی کریم کا پراڈکٹ ری کال الرٹ جاری کیا ہے ، الرٹ میں مائیکوجن بی کریم ایم بی012/22 کوغیر معیاری قرار دیا گیا ہے ، مائیکو جن بی کریم ڈیلکس کیمیکل انڈسٹریز کراچی کی تیارکردہ ہے۔
مائیکوجن بی کریم کا بیچ سینٹرل ڈرگز لیبارٹری کراچی سے غیر معیاری قرار پایا ہے، جس کے بعد مائیکوجن بی کریم کا ری کال الرٹ شہری، ڈاکٹرز، کیمسٹ کیلئے جاری کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مائیکوجن بی کریم بیکٹیریل اور فنگل انفیکشن کے علاج میں استعمال کی جاتی ہے۔
ڈریپ نے کمپنی کومائیکوجن بی کریم کا متاثرہ بیچ مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیمسٹ مائیکوجن بی کریم کے متاثرہ بیچ کی فروخت روکنے کیلئے سٹاک چیک کریں جبکہ فارماکمپنی مائیکو جن بی کریم کا متاثرہ بیچ سپلائی نہ کرے اور فارمیسیز مائیکوجن بی کریم کا متاثرہ بیچ کمپنی کو واپس کریں۔
الرٹ میں کہنا تھا کہ ڈریپ کی صوبائی ٹیمیں میڈیسن مارکیٹ میں سرویلنس بڑھائیں اور ڈاکٹرز مریضوں کو مائیکوجن بی کریم کا متاثرہ بیچ تجویزنہ کریں، غیر معیاری مائیکوجن بی کریم کا استعمال فنگل اور بیکٹیریل انفیکشن بڑھاسکتاہے۔
ڈریپ نے کہا کہ مائیکو جن بی کریم کے غیر معیاری بیچ کااستعمال بینائی پراثرانداز ہوسکتاہے، غیر معیاری مائیکوجن بی کریم کا استعمال کرنے والے شہری معالج سےرجوع کریں اور لائسنس یافتہ فارمیسیز، کیمسٹ سے ادویات خریدیں۔