ڈریپ الرٹ: معدہ، کھانسی سمیت مختلف بیماریوں کی 8 ادویات مضر قرار

Published On 04 March,2025 04:57 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے معدہ ،گلہ خرابی ،کھانسی، نزلہ زکام سمیت مختلف بیماریوں کی 8 ادویات کو مضرصحت قرار دے دیا۔

ڈریپ کے مطابق متاثرہ ادویات کراچی، لاہور، اسلام اباد کی کمپنیز کی تیارکردہ ہیں، متاثرہ ادویات میں امی-پن، ایکوا-پی، فلیجل، میٹرون، ،یورو فلو کینولا، رودازول، سیف میڈ، پلمو ویل شامل ہیں۔

ادویات کے نمونے کی جانچ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری لاہور اور راولپنڈی میں ہوئی، صوبائی ڈرگ کنٹرول اداروں کو مارکیٹ میں متاثرہ ادویات کی نشاندہی اور فوری ہٹانے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔

ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ غیر معیاری ادویات کے استعمال سے علاج متاثر ہونے کا امکان ہے، فارماسسٹ، کیمسٹ اور میڈیکل سٹورز کو فوری طور پر سٹاک چیک کریں۔