جنیوا: (دنیا نیوز) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ اومیکرون وائرس کی ذیلی قسم 22 ممالک میں تیزی سے پھیل کر لوگوں کو متاثر کر رہی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق اومیکرون کے 800 جین سیکونسنگ نمونوں کو 22 ممالک سے جمع کیا گیا جن پر تحقیق شروع کر دی ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں کورونا وائرس کی قسم اومیکرون تیزی سے پھیل رہی ہے، 12 گھنٹوں میں بھارت کی مختلف ریاستوں میں 14 افراد ہلاک ہوئے۔
بھارت میں 24 گھنٹوں میں 6 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جو 48 گھنٹوں میں گزشتہ روز کی نسبت 13 فیصد زیادہ ہیں۔