لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ غذائیت کی قلت کے باعث 85 فیصد بچے مختلف بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔
عالمی یومِ صحت پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ اتحاد ویگانگت سے ہی معاشرتی مسائل حل کرنے میں مدد ملتی ہے، صحت سے متعلقہ مسائل پر آگاہی بہت ضروری ہے۔
محمد بلیغ الرحمان کا کہنا تھا کہ صحت عامہ کے حوالے سے بنیادی مراکز صحت اور فیملی میڈیکل کیئر بہت اہم ہے۔