کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے 5 اضلاع کے ماحولیاتی سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق کوئٹہ، چمن، لورالائی، نوشکی اور ژوب کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ان اضلاع سے ماحولیاتی نمونے 3 سے 12 فروری کے درمیان لئے گئے تھے۔