برڈ فلو کی نئی قسم سے کمبوڈیا میں ایک اور شخص ہلاک

Published On 07 April,2023 09:31 pm

لندن: (دنیا نیوز) سائنسدانوں نے برطانیہ میں ہجرت سے واپس آنے والے پرندوں میں وائرس کی موجودگی سے کی اموات کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

برطانوی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ہجرت کرنے والے پرندوں میں وائرس کی موجودگی عالمی سطح پر خطرناک ہے، برڈ فلو کے نئی اقسام کی انسانوں میں منتقلی کے بعد اموات بھی تشویشناک ہیں۔

تازہ ریسرچ کے مطابق ایچ فائیو این ون وائرس 2 سال قبل متعدد پرندوں میں دریافت ہوا جبکہ اس کی نئی اقسام سائنسدانوں میں تشویش پیدا کر رہی ہیں جو انسانوں میں منتقل ہونے کی صلاحیت کی حامل ہیں۔

نئی اقسام کے وائرس سے انسانوں کے نظام تنفس پر منفی اثرات زیادہ تیزی سے پھیلتے ہیں۔