کراچی : (دنیانیوز) جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کسٹم نے کارروائی کرتے ہوئے مسافرخاتون سے 92 لاکھ روپے مالیت کے 23 مہنگے آئی فونز برآمد کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شارجہ سے کراچی پہنچنے والی مسافرخاتون سے 23 مہنگے آئی فونز برآمد کیے گئے ، جدید ماڈل کے موبائل فونز کی مالیت 92 لاکھ روپے ہے جن پر43 لاکھ روپے قابل ادائیگی ڈیوٹی ٹیکسز ہیں۔
خاتون کو اسکیننگ میں موبائل فونزکے خالی ڈبوں اور گرافکس کارڈز کی نشاندہی پر پکڑا گیا ۔
برآمد شدہ موبائل فونز کسٹمز نے اپنی تحویل میں لے لیے ہیں اور کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے خاتون مسافر کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
حکام کاکہنا ہے کہ خاتون سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔