لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں شعبہ صحت ملازمین کا دھرنا تیسرے روز میں داخل ہوگیا، پیرا میڈیکس اور ینگ ڈاکٹرز نے ہسپتالوں کو آؤٹ سورس نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ دراز سے ملازمت کر رہے ہیں، مطالبات منظور ہونے تک بیٹھے رہیں گے۔
وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے کہا تمام ملازمین یقین رکھیں کسی کو بے روزگار نہیں کیا جا رہا، حکومت نجکاری نہیں کرنے جا رہی، سروس ڈیلیوری کی بہتری کیلئے آؤٹ سورسنگ کر رہے ہیں، آؤٹ سورسنگ سے کسی کی نوکری کو خطرہ نہیں۔