لاہور( دنیا نیوز) پنجاب کابینہ نے ہیلتھ کیئر کمیشن کے نئے ارکان کے ناموں کی منظوری دے دی۔
پنجاب کابینہ کے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کیطرف سے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن میں شامل نئے ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
ہیلتھ کیئر کمیشن میں لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج سید افتخار حسین شاہ اور سابق چیف سیکرٹری پنجاب میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان شامل ہیں، جبکہ کمیشن کے دیگر ارکان میں مسز پروین آغا، عارف سعید اور ڈاکٹر محمد اجمل کا نام شامل ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر محمود شوکت، ڈاکٹر نعمان تعریف اور ڈاکٹر محمد عدنان خان کو بھی ہیلتھ کیئر کمیشن میں شامل کیا گیا ہے۔
ہیلتھ کیئر کمیشن کے نئے ارکان 3 سال کی مدت کے لیے اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔