مالاکنڈ : مسلح افراد کی فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق

Published On 31 December,2023 12:01 pm

مالاکنڈ : (دنیانیوز) مالاکنڈ کے علاقے دوبندے درگئی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دوبھائی جاں بحق ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق مسلح افراد کی جانب سے اندھادھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دوبھائی موقع پر دم توڑ گئے جبکہ خاتون سمیت دو راہگیر شدید زخمی ہوئے ہیں ۔

لیویز کے مطابق واقع پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔