کراچی : (دنیانیوز) پاکستان رینجرز (سندھ) کی سال 2023 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ۔
ترجمان کے مطابق پاکستان رینجرز (سندھ)اور پولیس نے مشترکہ طور پر سال 2023 میں دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری کے خلاف مجموعی طور 163آپریشنز کیے، مختلف کاررائیوں کے دوران 197ہائی پروفائل ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں ٹی ٹی پی، بی ایل اے، بی ایس این،لشکر جھنگوی، آئی ایس آئی ایس، ایم کیو ایم (لندن) اور لیاری گینگ وارکے دہشتگرد بھی شامل ہیں ۔
ترجمان کے مطابق دہشتگردی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 109 آپریشن کیے گئے اور151 دہشتگردوں کو گرفتارکیا گیا، ٹارگٹ کلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 19 آپریشن میں 11 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا۔