سی ٹی ڈی کا پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن، 14 دہشتگردوں سمیت 22 افراد گرفتار

Published On 30 December,2023 09:01 pm

لاہور: (دنیا نیوز) دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن کرکے ٹی ٹی پی کے 14 دہشتگردوں سمیت 22 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران لاہور سے 6، راولپنڈی 6، بہالپور2، گوجرانوالہ 3، بہاولنگر 1، ننکانہ 1، فیصل آباد 1، شیخوپورہ 1، سرگودھا سے 1 دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا، بہالپور سے بی ایل اے کے چیف کمانڈر ارشد کو حراست میں لیا گیا۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں سے بارودی مواد، 1 ہینڈ گرینڈ،2 ای ڈی بم، 28 ڈیٹونیٹر، پرائما کارڈ، 20 حفاظتی فیوز، موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی، دہشت گردوں کی شناخت سفیان، پرویز، توقیر، حکمت اللہ، فیضان حیدر، عامر، عبدالرشید اور حسنین وغیرہ کے نام سے ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، رواں ہفتے 1289 کومبنگ آپریشنز کے دوران 4164 مشتبہ افراد گرفتار کئے، کومبنگ آپریشنز میں 55317 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

حکام نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہیں۔