خیرپور: (دنیا نیوز) خیرپور کی ماڈل ٹرائل کورٹ نے پسند کی شادی نہ کروانے پر اپنے والد کو قتل کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم کو پھانسی کی سزا سنا دی۔
ملزم محمد شریف ناریجو نے 26 اکتوبر 2020ء کو پسند کی شادی نہ کروانے پر اپنے والد محمد ناریجو کو چاقوؤں کے پے در پے وار کرکے قتل کیا تھا جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ عدالت میں چالان کر دیا۔
ماڈل ٹرائل کورٹ کے جج محمد اسلام الحق آرائیں نے مقدمہ چلا کر ملزم کو پھانسی کی سزا سنائی، عدالت نے ملزم کو سزا سنانے کے بعد سینٹرل جیل سکھر بھیج دیا۔