لاہور : (ویب ڈیسک ) لاہور سے دوحہ جانیوالے مسافر جوڑے کے قبضے سے ڈھائی کلو گرام آئس و ہیروئن برآمد کر کے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایئر پورٹ سکیورٹی فورس حکام نے بتایا ہے کہ آکاش مسیح اور انی آکاش دوحہ جانے کے لیے علامہ اقبال ایئر پورٹ پہنچے تھے، جوڑے کے سامان کو سکریننگ کے دوران مشکوک قرار دیا گیا۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق سامان کی تفصیلی تلاشی کے دوران 2.490 کلو گرام آئس برآمد کی گئی، منشیات کو دو الگ الگ پیکٹوں میں رکھا گیا تھا، منشیات سے بھرے پیکٹ بیگز کے خفیہ خانوں سے برآمد کیے گئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اے ایس ایف کے عملے نے پیشہ ورانہ مہارت سے منشیات برآمد کر کے سمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔
ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔